پاکستان پاکستان24

مشال خان قتل فیصلہ آ گیا

فروری 7, 2018 < 1 min

مشال خان قتل فیصلہ آ گیا

Reading Time: < 1 minute

مردان میں مشال قتل کیس کا فصلہ سناتے ہوئے عدالت نے 26 ملزمان کو بری کرکے رہا جبکہ 5 کو 25 25سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
ہری پور سنٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے فیصلہ سنایا ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ایبٹ اباد جج فضل سبحان مشال قتل کیس کا فیصلہ سنٹرل جیل میں سنایا ۔ ملزمان کے والدین نے عدالت کے باہر احتجاج کیا ۔
ملزمان کے والدین نے کہا کہ ہمیں اندر کیوں نہیں چھوڑا جا رہا ۔ یہ ہمارا قانونی حق ہے کہ فیصلہ سامنے سنایا جائے ۔ اب ہمیں یہاں بھی نہیں چھوڑا جا رہا۔ یہ پولیس کی نا اہلی ہے، اگر وہ بروقت کاروائی کرتے تو ایسا کچھ نہیں ہوتا۔
فیصلے کے بعد مشال خان کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان کو سزا ہونا چاہیے ۔ پختونخوا حکومت نے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
تیرہ اپریل دو ہزار سترہ کو مردان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر ہجوم نے قتل کیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے