اسماء قتل کيس: ملزم کا اعتراف جرم
Reading Time: < 1 minuteننھی اسماء کا قاتل اسکا اپنا ہی کزن نکلا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس نے ملزم محمد نبی اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔آر پی او مردان ڈاکٹر محمد سعید نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لڑکے نے اسما کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، بچی نے چیخیں ماریں تو ملزم نے گلا دبانے کی کوشش کی، ملزم نے اسماء کے منہ پر ہاتھ رکھ کر قتل کیا۔ انہوں نے کہا ملزم محمد نبی مقتولہ بچی کا کزن ہے جس کی عمر 15 سال ہے جو ریسٹورنٹ میں کام کرتا ہے، ملزم کا گھر مقتولہ کے گھر کے سامنے ہے، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ آر پی او مردان کا کہنا تھا ملزم نے بچی کے قتل سے متعلق تفصیلات اپنے ساتھی ملازم کو بھی بتائیں جس کو شامل تفتیش کر لیا ہے۔
Array