عسکری قیادت کی بڑی بیٹھک
Reading Time: < 1 minuteآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس جس میں ملک و خطے کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، مؤثر جواب دیا جائے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کئی برسوں کی کوشش سے انسداد دہشتگردی مہم میں حاصل فوائد کو مربوط بنایا جائے گا، فوائد کو مربوط بنا کر پاکستان اور خطے میں دیرپا امن و استحکام حاصل کیا جائے گا، خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا۔
Array