پاکستان

کپتان کا ریحام کو جواب

فروری 8, 2018 < 1 min

کپتان کا ریحام کو جواب

Reading Time: < 1 minute

ریحام خان کی جانب سے بھارتی میڈیا کو انٹر ویودینے اور کتاب آنے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان بھی بلا ٓخر بول پڑے ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمائما خان سے علیحدگی کو 14سال ہو گئے ہیں ،میں نے ان کے بارے میں کبھی کوئی منفی بات نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی تہذیب کے مطابق ہم خواتین کی عزت کرتے ہیں لیکن مغرب میں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ جب آپ کا کسی سے کوئی تعلق رہا ہو اور اگر وہ ختم ہو جائے تو ایک دوسرے کے خلاف باتیں کریں ،اس بات کو مغرب میں بھی بہت برا سمجھا جاتاہے ۔عمران خان نے کہا کہ میں کبھی بھی ریحام خان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا ،وہ جو مرضی کہیں لیکن میرے منہ سے کبھی بھی بات نہیں سنیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے