سینیٹ انتخابات:کاغذات نامزدگی کا وقت ختم
Reading Time: < 1 minute:سینیٹ انتخابات کے لیے چاروں صوبوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم، پنجاب میں کل 34 ،سندھ میں کل 47 ،خیبرپختونخواہ میں کل 34 جبکہ بلوچستان میں 28 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں کل 34 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جنرل نشستوں کے لیے 21، خواتین 5 ،ٹیکنوکریٹ کے لیے 5 اور اقلیتی نشستوں پر 3 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، اسی طرح سندھ میں کل 47 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جنرل نشستوں کے لیے 23، ٹیکنوکریٹ پر11، خواتین کے لیے 9 اور اقلیتوں کی نشست پر 4 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے خیبرپختونخواہ میں کل 34 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جنرل نشستوں کے لیے 20، خواتین کی8، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 6 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، بلوچستان میں 28 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ جنرل نشستوں کے لیے 15، ٹیکنوکریٹ کے لیے 7 اور خواتین کے لیے 6 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے اور اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے تاحال ایک کاغذات نامزدگی جمع کرایا گیا جبکہ فاٹا کی چار نشستوں پر فی الحال کوئی بھی کاغذات نازمزدگی جمع نہیں کرایا گیا۔