عالمی خبریں

سعودیہ میں ہفتے میں دو چھٹیاں

فروری 8, 2018 < 1 min

سعودیہ میں ہفتے میں دو چھٹیاں

Reading Time: < 1 minute

سعودی مجلس شوریٰ نے نجی کمپنیوں و اداروں میں اوقات کار میں کمی اور ہفتے میں 2دن کی چھٹی کی حمایت کردی۔ 84ارکان شوریٰ نے قانون محنت میں ترمیم کے حق میں ووٹ دیدیئے۔
شوریٰ نے یہ شرط عائد کی ہے کہ اوقات کار میں ترمیم اور ہفتے میں 2دن کی چھٹی کا اختیار کابینہ کے پاس رہے۔قانون محنت میں ترمیم کے تحت ہفتے کے اوقات کار کم از کم 40گھنٹے ہونگے۔ ہفت روزہ چھٹی میں ایک دن کا اضافہ ہوگا۔ ملازمین کو اسکی مکمل تنخواہ ملے گی۔ اس ترمیم کا تعلق سعودیوں کیلئے مخصوص پیشو ںپر کام کرنے والوں سے ہوگا۔شوریٰ نے قانون محنت میں متعد د ترامیم کی تائید و حمایت کی ہے۔
نمایاں ترین ترمیم یہ کی گئی ہے کہ مجلس الوزراءبعض پیشو ںپر کام کرنے والوں کی ڈیوٹی کے اوقات میں کمی کا اختیار اپنے پاس رکھے گی۔ خصوصاً ان پیشوں پر کام کرنے والوں کے اوقات کار میں کمی ہوگی جو سعودیوں کیلئے مخصوص کردیئے گئے ہیں۔اسکے حق میں 84ووٹ آئے۔ حکومت نے تجویز پیش کی تھی کہ کسی بھی کارکن سے روزانہ 8گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی بشرطیکہ آجر ہفتے میں اوقات کار 48گھنٹے متعین کرے یا یومیہ کے تناسب سے اوقات کار کا فیصلہ کرے۔
ایک اورترمیم میں واضح کیا گیا ہے کہ جمعہ کا دن تمام کارکنان کی ہفت روزہ چھٹی کا دن ہوگا۔ سعودی کابینہ ہفتے میں ایک دن کی تعطیل کا اضافہ مخصوص پیشوں پر کام کرنے والوں کیلئے کرسکے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے