عمران کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ
Reading Time: < 1 minuteمحکمہ داخلہ پنجاب نے ننھی زینب سمیت کئی بچیوں کے قاتل عمران علی کے خلاف مقدمہ جیل میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قصورمیں زینب سمیت بچیوں کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے عمران علی کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ فیصلہ عمران علی کی سیکیورٹی کویقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، عمران علی کوکوٹ لکھپت جیل میںرکھا جائے گا ، جیل میں ملزم کے لئے خصوصی سیل بنادیا گیا ہے جس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، ان کیمروں کی مدد سے عمران علی پرنظررکھی جائے گی تاکہ وہ کوئی انتہائی قدم نہ اٹھا سکے۔دوسری جانب پراسکیوٹرجنرل پنجاب نے مقدمے میں ہونے والی پیش رفت اورملزم کی سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم 8 بچیوں اورزیادتی کے قتل میں ملوث ہے، جیل میں ٹرائل کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔