پاکستان

3سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال

فروری 9, 2018

3سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کیے جانے پر ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل اور نیشنل پارٹی کی رجسٹریشن بحال کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات بحال کردئیے گئے ہیں جس کے بعد وہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں گی۔واضح رہے کہ 2 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس اور دو ہزار کارکنوں کی فہرست جمع نہ کرانے پر تینوں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کی گئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے