پاکستان

کپتان کے خطاب پر پابندی

فروری 9, 2018 < 1 min

کپتان کے خطاب پر پابندی

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج لودھراں میں ہونے والے جلسے میں خطاب سے روک دیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو خط لکھ دیا جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ 12 فروری کو لودھراں میں ضمنی انتخاب ہے اور ضابطہ اخلاق کے تحت رکن قومی اسمبلی انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب نہیں کرسکتا۔الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں تحریک انصاف کی جانب سے اڈا پیلی والا میں جلسہ کرنے جارہی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کی شست خالی ہوئی تھی جس پر ان کے صاحبزادے علی ترین پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے