پاکستان

کبوتر اور پتنگ بازی پر پابندی

فروری 9, 2018 < 1 min

کبوتر اور پتنگ بازی پر پابندی

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کی تیاریوں کے لیے کبوتراور پتنگ بازی پر پابندی لگادی ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یوم پاکستان کے موقع 23 مارچ کو اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ ہوگی، جس کے لئے پاک فضائیہ کے طیاروں کو ریہرسل کرنا ہے۔ جس کی وجہ سے 2 ماہ کے لیے وفاقی دارالحکومت میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق فضا میں اڑتے ہوئے کبوتر جنگی طیاروں کے لئے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، دوماہ کے دوران کبوتر بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے