ووٹر لسٹیں آر اوز کے حوالے
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹرز لسٹیں آر اوز کو بھجوادیں۔ 9 راکین کی رکنیت معطل ہونے کے باعث وہ انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اراکین رکنیت معطل ہونے کے باعث انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے لیکن اگر سینیٹ الیکشن سے قبل معطل اراکین مالی گوشوارے جمع کروادیں تو ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے سات اراکین کی رکنیت معطل ہے جن میں اسماعیل راہو، مخدوم خلیل الزماں، مس ثانیہ، محمد کامران، رخسانہ پروین، بلقیس مختار، ارم عظیم فاروقی شامل ہیں۔جبکہ پنجاب اسمبلی کے اراکین جمال لغاری اور عبد المجید نیازی کی رکنیت بھی معطل ہے۔