موبائل کارڈز پر ٹیکس کا معاملہ
پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی نے موبائل صارفین کیلئے خصوصی قانون پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق، موبائل فون کارڈز پر عائد ٹیکس میں کمی کیلئے قانونی ترمیم لائی جائے گی۔نئے قانون کے مطابق موبائل کارڈز پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی جائے گی۔ جو صارفین ماہانہ 200 روپے یا اس سے کم موبائل بیلنس استعمال کرتے ہیں، ان کے موبائل بیلنس سے ٹیکس کی کٹوٹی معمول سے کم ہوگی۔ واضح رہے کہ اس وقت موبائل صارفین کے 100 روپے کے کارڈ پر 35 روپے کی کٹوتی ہوتی ہے۔ جبکہ بقیہ بچ جانے والے بیلنس کے استعمال پر بھی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔