پاکستان پاکستان24

احتساب بیورو بمقابلہ پنجاب حکومت

فروری 11, 2018 < 1 min

احتساب بیورو بمقابلہ پنجاب حکومت

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو اور پنجاب حکومت آمنے سامنے آ گئے _ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کا جواب نیب نے دے دیا ہے، نیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ساری پبلک لیمیٹڈ کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا، نیب کے مطابق پنجاب حکومت نے صاف پانی اور پاک پاور کمپنی کا ریکارڈ دینے سے انکار کیا ہے، پنجاب حکومت کا موقف ہے ان کمپنیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر درج ہیں اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ان دو کمپنیوں کا ریکارڈ دینے سے انکار کیا ہے_ نیب کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیب کے پاس سکیشن انیس اور ستائیس کے تحت کسی بھی حکومت سے ریکارڈ طلب کرنے کا اختیار ہے، نیب نے کہا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باجود بھی ریکارڈ طلب کیا جا سکتا ہے _ نیب کے مطابق معاملہ واضح ہے کہ کون درست ہے اور کون غلط بیانی سے کام لے رہا ہے _
نیب کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون نے ترپن پبلک لیمیٹڈ کمپنیوں میں سے پندرہ کے غیر فعال اور دو بند ہونے کا کہا ہے جبکہ صوبائی وزیر کے مطابق سینتالیس کمپنیوں کا ریکارڈ نیب کو دیا گیا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے