پاکستان پاکستان24

شیخ رشید کی درخواست خارج

فروری 12, 2018 2 min

شیخ رشید کی درخواست خارج

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدے پر وزیراعظم شاہد خاقان کی نااہلی کیلئے دائر کی گئی شیخ رشید کی درخواست خارج کردی ہے، عدالت نے کہاہے کہ ملک میں ادارے موجود ہیں، درخواست گزار چاہے تو قومی احتساب بیورو سے رجوع کر سکتا ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی عدالتی بنچ کے سامنے شیخ رشید کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، حکومت اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے کیس کے حقائق سے آگاہ کریں، وکیل نے کہاکہ پاکستان میں قدرتی گیس کے وسیع زخائر ہیں۔ عدالت میں دلائل کے دوران بجلی کڑکنے پر لطیف کھوسہ خاموش ہو گئے، اور کہا کہ ایل این جی معاہدوں جیسے کرتوتوں کی وجہ سے بجلی کڑک رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ بارش اللہ کی رحمت ہے، آپ دلائل جاری رکھیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔ وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایاکہ ایل این جی معاہدہ 15 سال کیلئے کیا گیا، ملک کی خوبصورتی کو بدصورتی بنایا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم ان مقدمات میں اب مداخلت نہیں کریں گے،: میرے خیال میں دو حکومتوں کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، معاہدے میں ضروری چیزوں کا خیال رکھا گیا ہوگا ۔ وکیل نے کہاکہ معاہدے میں ہر چیز چھپائی جا رہی ہے،معاہدے میں دو لاکھ بہتر ہزار ڈالر یومیہ ادا کیے جا رہے ہیں ،ن لیگ نے آتے ہی بولی کے عمل کو ختم کر دیا ،منصوبے کے تحت نئے ذخائر دریافت نہیں کیے جا رہے۔
سپریم کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست خارج کردی، عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار چاہے تو نیب سے رجوع کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شیخ رشید نے ایل این جی معاہدے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر رکھی تھی، شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کی بھی استدعا کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے