پاکستان پاکستان24

منی لانڈرنگ : متحدہ کے رہنما طلب

فروری 12, 2018 < 1 min

منی لانڈرنگ : متحدہ کے رہنما طلب

Reading Time: < 1 minute

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے دس رہنماؤں کو طلب کیا ہے _

ذرائع کے مطابق الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے دس اہم رہنماؤں کو طلب کر لیا ہے جن میں کیفی الواری، ڈاکٹر صغیر احمد ، محمد شاہد ، محمد زبیر ، محمد طاہر ، منظوراحمد، رؤف مغل اور محمد عمران،رفیق راجپوت ، کمال صدیقی شامل ہیں ۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق طلبی کے نوٹس ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے جاری کیئے گئے ہیں۔ الزام ہے کہ ایم کیو ایم رہنما پیسے اکھٹے کر کے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرواتے تھے ۔ پیسے چائنہ کٹنگ اور بھتہ کی مد میں اکٹھے کر کے کے کے ایف میں جمع کرائے جاتے تھے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن سے پیسے ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ بجھوائے جاتے تھے۔ذرائع کے مطابق الزام لگایا گیا ہے کہ مجموئی طور پر دو ارب روپے لندن سیکرٹریٹ کو بجھوائے گئے۔ ایم کیو ایم رہنما کیفل ورا نے مختلف سالوں میں پندرہ کروڑ سے زائد رقم کے کے ایف میں جمع کروائی۔ذرائع کے مطابق محمد شاہد نے ایک سال میں ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے کے ایف میں جمع کروائے ۔
ڈاکٹر صغیر نے سولہ لاکھ پچاس ہزار کے کے ایف میں جمع کروائے ۔منی لانڈرنگ کی لند ن میں رقم وکلاء کی فیس ، سکیورٹی کمپنی اور ذاتی اخراجات پر خرچ کی جاتی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے