طلال چودھری توہین عدالت کیس
سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت کی _ جسٹس اعجاز افضل کے پوچھنے پر طلال چودھری نے کہا کہ میں گزشتہ سماعت پر مہلت دینے کے لیے شکر گزار ہوں مگر جس وکیل نے آج میرے ساتھ آنا تھا وہ عاصمہ جہانگیر اب دنیا میں نہیں رہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ دوسرا وکیل کرنے کی مہلت دی جائے _
عدالت نے حکم نامہ لکھواتے ہوئے طلال چودھری کو وکیل کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت پیر 19 فروری تک ملتوی کردی _