ججز نوازشريف کے نشانے پر
سابق وزيراعظم نوازشريف نے احتساب عدالت کے باہر ميڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھايا کہ عمران خان اور چيف جسٹس کي زبان ميں کيا فرق رہ گيا ہے پي سي او ججز انہيں کيا اخلاقيات سکھائيں گے، چور ،ڈاکو اورمافيا جيسے الفاظ ججز کو زيب نہيں ديتے،يہ الفاظ ان کے اپنے منصب کي توہين ہيں،سابق وزيراعظم نے کہا کہ وہ کسي کرپشن ميں ملوث نہيں عدالت انہيں پارٹي صدارت سے ہٹانا چاہتي ہے، وہ ايسے فيصلے کو نہيں مانتے،دل اور نيت صاف ہو تو اللہ تعالي ساتھ ديتا ہے،،سابق وزيراعظم بولے وہ ايسي چيزوں کے سامنے اپنے ضمير کے مطابق کھڑے رہيں گے،وہ سمجھوتہ کرنے والے لوگ نہيں،حالات کا مقابلہ کريں گے،،نوازشريف کا کہنا تھا کہ اپنے حلف کے ساتھ غداري کرنے والے ملک کے ليے قابل قبول نہيں ہيں