کرپشن الزامات،جنوبي افريقي صدر مستعفي
جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کرپشن کے الزامات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ صدر جیکب زوما نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا،،انہوں نے کہا کہ وہ حکمران پارٹی ‘افریقی نیشنل کانگریس’ کی سربراہی بھی چھوڑ رہے ہیں۔ جیکب زوما نے کہا کہ وہ اپنے پارٹی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی بہتری کی خاطر منصب صدارت چھوڑ رہے ہیں۔ جیکب زوما کے بعد نائب صدر سِیرِل رامافوسا نے جنوبی افریقہ کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔75 سالہ جیکب زوما 2009ءسے برسراقتدار تھے اور ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ بھارتی نژاد جنوبی افریقی گپتا خاندان پر الزام ہے کہ اس نے صدر جیکب زوما کو رشوتیں دے کر غیر قانونی طور پر کئی سرکاری ٹھیکے حاصل کیے۔