پاکستان24 متفرق خبریں

رشوت لینے والا جج برطرف

فروری 16, 2018 < 1 min

رشوت لینے والا جج برطرف

Reading Time: < 1 minute

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں مبینہ طور پر رشوت لے کر شعیب شیخ کو بری کرنے والے جج ہر الزام ثابت ہو گیا _ نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے _

معطل ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا _ نوٹیفکیشن رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ راجہ جواد حسن عباس نے جاری کیا _ سابق ایڈیشل سیشن جج نے ایگزیکٹ کیس میں پچاس لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا اعتراف کیا تھا، پرویزالقادر میمن نے رشوت لے کر ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کو بری کیا تھا _

پرویز القادرمیمن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے سامنے رشوت لینے کا اعتراف کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن کو شوکاز نوٹس دے کر معاملے کی انکوائری کرائی _

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایگزیکٹ ڈگری ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران اس جج کی آواز انکوائری کی رپورٹ طلب کی تھی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے