وزیردفاع حاضر ہو
چيئرمين سينيٹ نے وزير دفاع کو انيس فروري کو وضاحت کے ليے طلب کرليا،،سينيٹ اجلاس ميں پيپلزپارٹي کے فرحت اللہ بابر نے فوجي دستے سعودي عرب بھيجنے کا معاملہ اٹھايا،ايوان کو بتايا گيا کہ آئي ايس پي آر نے اعلان کيا ہے کہ پاکستان فوجي ٹروپس سعودي عرب بھيج رہا ہے،ٹروپس کي تعداد ايک ڈويژن سے کم ہوگي،فرحت اللہ بابر نے کہا يہ اعلان سعودي سفير کي آرمي چيف سے ملاقات کے بعد سامنے آيا ہے،يہ معاملہ بہت سنگين ہےپارليمنٹ کي اس حوالے سے قرارداد منظورکرچکي ہے کہ سعودي عرب کے معاملے ميں غير جانبدار رہيں گے،جس کے بعد چيئرمين سينيٹ نے وزير دفاع کو پير کے روز طلب کرليا تاکہ وہ ايوان کو تمام صورت حال سے آگاہ کريں