پاکستان پاکستان24

مریم نواز کا بڑا پاور شو

فروری 16, 2018 < 1 min

مریم نواز کا بڑا پاور شو

Reading Time: < 1 minute

سابق وزيراعظم نوازشريف کي صاحبزادي مريم نواز نے مانسہرہ ميں بڑا پاور شو کيا،سوشل ميڈيا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مريم نواز نے کہا نوازشريف کو عوام سے دور رکھنے کي سازش کے باعث عوام کو نوازشريف سے عشق ہوگيا ہے،يہ عشق ہي ہے کہ ہر عوامي عدالت نوازشريف کے حق ميں فيصلہ دے رہي ہے،لودھراں کے عوام نے ايسا انصاف کيا کہ نااہل کو اہل کرديا اور اہل کو نااہل کرديا،مريم نوازنے عدالتي فيصلوں پر بھي تنقيد کي،بوليں دنيا کي کسی عدالت میں غلط فیصلوں پر تنقید کو توہین عدالت نہیں سمجھا جاتا، جس معاشرے میں تنقید نہیں کرسکتے اس ملک کے نظام کو جمہوری نہیں کہہ سکتے۔ اگر پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز پارٹی بن کر نواز شریف کے مخالفین کی زبان استعمال کریں گے یا چیف جسٹس عمران خان کی زبان استعمال کریں گے، وہ زبان جو عمران خان کنٹینر پر چڑھ کرکرتے تھے تو اس کا جواب بھی ملے گا۔مريم نے کپتان پر بھي کڑي تنقيد کي بوليں اب عمران خان کے پاس رونے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، نوازشریف کے خلاف انتقام کی کونسی آگ ہے جو ٹھنڈی ہی نہیں ہورہی، ان لوگوں نے نواز شریف سےعہدہ لیا، ان کی بیٹی کے پیچھے پڑ گئے، فیملی کو نہیں چھوڑا اور اب پارٹی صدارت کے پیچھے پڑگئے ہیں۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے