عمران کی سرعام پھانسی کا مطالبہ
معصوم زینب کے سفاک درندہ صفت قاتل عمران علی کو انسداد دہشت گردی کی جانب سے چار بار سزائے موت سنائے جانے کےبعد سوشل میڈیا پر عوام فوری انصاف کی فراہمی پرسپریم کورٹ کی تعریف کر رہے ہیں،لوگ مطالبہ کررہے ہيں کہ بے رحم قاتل کو دوسروں کے ليے عبرت بنانے کےليے سر عام پھانسي دي جائے،کچھ لوگوں نے عدالتي فيصلے کو بروقت قرار ديا، زينب کے والد نے قاتل کو سر عام پھانسي دينے کا مطالبہ کيا جس پر بہت لوگوں نے اس رائے سے اتفاق کیا_