متفرق خبریں

جج پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

فروری 17, 2018

جج پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ سے کرپشن پر فارغ کئے گئے جج کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے _ ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں رشوت لے کر بری کرنے پر نیا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے _

یہ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ نے کیا ہے، ذرائع کے مطابق شعیب شیخ اور برطرف جج کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی _

ملزمان کے خلاف انسداد بدعنوانی اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا _ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے مقدمہ درج کرے گی _

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے جج کو رشوت دینے پر مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی _ جج پرویز القادر ممین کو نوکری سے برطرف کیا جا چکا ہے  _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے