دو ڈرون حملے، چار مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے سرحدی صوبے میں دو امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم چار مبینہ شدت پسند مارے گئے ہیں _
افغان ذرائع کے مطابق پہلا ڈرون حملہ افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقہ لمن میں اس وقت ہوا جب سیف اللہ اور حفیظ اللہ جن کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقہ خدر خیل سے بتایا جاتا ہے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ امریکی ڈرون طیارے نے میزائل داغ دیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد مارے گئے_
ذرائع کے مطابق دوسرا ڈرون حملہ افغانستان کے سرحدی علاقہ ڈانڈی مرغا میں ہوا جس میں تحریک طالبان سجنا گروپ کے مقامی کمانڈر انور شاہ عرف لالا اور خالد عرف سید ولی کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں_
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں پاک افغان سرحدی علاقوں میں جاری ہیں _
Array