پاکستان

چیک پوسٹ گیٹ گرنے سے چھ مزدور جاں بحق

فروری 18, 2018 < 1 min

چیک پوسٹ گیٹ گرنے سے چھ مزدور جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/نمائندہ خصوصی پشاور

کوہاٹ کے علاقے جواکئی روڈ پر شین ڈھنڈ چیک پوسٹ کا تعمیراتی گیٹ باب جواکئی گر گیا، تعمیراتی ملبے کے نیچے دبنے سے چھ مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق
حادثہ تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا ۔۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کے مطابق ایف آر جواکئی چیک پوسٹ گیٹ حادثہ کی تحقیقات کے لیے ٹیم بنا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے کہا ہے کہ تعمیراتی کام کا ٹھیکہ لینے والے ٹھکیدار کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں بھی چھ مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ کوہاٹ ایف آر جواکئی کا گیٹ اور تین کلومیٹر سڑک ڈھائی کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہو رہی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے