طیارہ حادثے میں 66 مارے گئے
ایران میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں چھیاسٹھ افراد سوار تھے، طیارے میں ساٹھ مسافر اور عملے کے چھ افراد سفر کر رہے تھے _
بتایا گیا ہے کہ اسیمان ائرلائن کا طیارہ تہران کے مہر آباد ائرپورٹ سے صوبہ اصفہان کے شہر یاسوج کے لیے روانہ ہوا تھا، زیگروس کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے _
ریسکیو اداروں کو خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے _