توہین عدالت : طلال چودھری کو مہلت
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت کی _ وزیر مملکت طلال چودھری کی جانب سے وکیل کامران مرتضی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اس مقدمے میں مجھے وکیل مقرر کیا گیا ہے _
وکیل نے کہا کہ میرا ذاتی مسئلہ ہے، سینٹ کے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں، عدالت دس دن کی مہلت دی جائے _
جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ تحریری جواب جمع کرا سکتے ہیں، وکیل نے کہا کہ مجھے نوٹس بھی نہیں ملا _ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ نوٹس نہ ملا ہو، یہ تیسری سماعت ہے _
عدالت نے مقدمے کی سماعت پیر 26 فروری تک ملتوی کردی _
Array