پاکستان پاکستان24

توہین عدالت : دانیال عزیز وجہ بتائیں

فروری 19, 2018 < 1 min

توہین عدالت : دانیال عزیز وجہ بتائیں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی _ دانیال عزیز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ تک جواب جمع کرائیں _
وکیل علی رضا نے کہا کہ دانیال عزیز کی جانب سے پیش ہو رہا ہوں_ جسٹس عظمت سعید نے مسکراتے ہوئے کہا تو بتائیں؟ پھر کہا کہ زیادہ کمفارٹ ایبل نہ ہوں، اس کے بعد کہا کہ انکمفارٹ ایبل بھی نہ ہوں _ شوکاز جاری کرتے ہیں، جواب دے دیں _

عدالت نے دانیال عزیز کے وکیل کو جواب جمع کرانے کے لئے جمعہ تک مہلت دے دی_ عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو استغاثہ مقرر کر دیا _

عدالت کے حکم نامے کے مطابق دانیال عزیز کا 9 جون 2017 کو دنیا اخبار میں شائع بیان، پندرہ اور 31 دسمبر کے نیو ٹی وی اور ڈان نیوز پر نشر بیانات پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے