خرم دستگیر کاپالیسی بیان مسترد
سينيٹ اجلاس ميں پاليسي بيان ديتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگير نے کہا وزيراعظم شاہد خاقان عباسی نے فوجي دستے سعودي عرب بھيجنے کي منظوري دي،سعودي عرب ميں پاکستان کے سولہ سو اہلکار پہلے موجود ہيں ،ايک ہزارفوجيوں کا دستہ جلد بھيجا جائے گا،وزيردفاع نے ايوان کو بتايا کہ پاک فوج يمن جنگ کا حصہ نہيں،فوجي دستے سعودي فوج کي تربيت کے ليے جارہےہيں اور وہ سعودي عرب کے اندر ہي رہيں گے،خرم دستگرير نے بتايا کہ دس ہزار سعودي اہلکار پاکستان ميں تربيت حاصل کررہے ہيں،سعودي فوجي اہلکاروں نے يوم پاکستان پريڈ ميں بھي حصہ ليا، اس پر چيئرمين سينيٹ نے وزيردفاع کي بريفنگ کو نامکمل قرار ديتے ہوئے کہا جو بيان آج ديا جارہا ہے وہ آئي ايس پي آر کي پريس ريليز سے پہلے کيوں نہيں ديا گيا