پاکستان پاکستان24

بہادر آباد گروپ کی کوششیں ناکام

فروری 19, 2018 2 min

بہادر آباد گروپ کی کوششیں ناکام

Reading Time: 2 minutes

 

ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کی جانب سے فاروق ستار کے امیدواروں کو سینیٹ الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہوگیا ہے تاہم متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے دونوں دھڑوں پی آئی بی اور بہادرآباد کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے اور تمام امیدوار میدان میں ہیں۔ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کی جانب سے فاروق ستار گروپ کے امیدواروں کو سینیٹ الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔ ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے پی آئی بی گروپ کے 9 امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کی واپسی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا جو ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔خالد مقبول صدیقی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ پارٹی کی جانب سے کامران ٹیسوری، کشور زہرہ، فرحان چشتی، احمد چنائے، حسن فیروز، علی رضا عابدی، منگلا شرما، نگہت شکیل اور امین الحق کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ فروغ نسیم، عامر چشتی، نسرین جلیل، عبدالقادر خانزادہ اور سنجے پروانی ایم کیو ایم کے حتمی امیدوار ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم بہادر آباد اور رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کے ساتھ ساتھ مخالف گروپ پی آئی بی کے تمام سینیٹ امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کئے تھے۔صوبائی الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس میں ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کے امیدوار نام شامل ہیں۔ سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں کے لئے 33 امیدوار میدان میں ہیں اور پولنگ تین مارچ کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ ادھر صوبائی الیکشن کمیشن خالد مقبول صدیقی کے خط کے حوالے سے واضح موقف دینے سے گریز کر رہا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کے خط کے حوالے سے کچھ علم نہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے