عائشہ گلالئی کا نیا اعلان
تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلہ لئی نے جمعہ کے روز اپنی نئی سیاسی جماعت تحریک انصاف گلہ لئی کے اعلان کا فیصلہ کر لیا۔ عائشہ گلہ لئی کی سیاسی جماعت کانام تحریک انصاف گلہ لئی ہوگا۔ نئی جماعت کو تحریک انصاف جی کے نام سے پکار ا جائے گا۔ نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کاغذی اور قانونی ضابطے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔اعلان کے فوری بعد الیکشن کمیشن میں نئی جماعت رجسٹرڈ کرا دی جائے گی۔ عائشہ گلہ لئی کا کہنا ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف آواز بلند کریں گی۔