بجلی نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد
Reading Time: < 1 minuteوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کی نیپرا کی سفارشات مسترد کردی گئیں،کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل مینجر انجینئرنگ کی تعیناتی کی منظوری دی جبکہ پاکستان اسٹیل ملز اورنیشنل انڈسٹریل پارکس کمپنی کے درمیان لیز پر زمین کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی جس کے سربراہ وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز ہوں گے۔کابینہ اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پرانی پالیسی کے تحت جاری رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پالیسی کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دی تھی، وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلے پر غور کے بعد پالیسی کی منظوری دی۔
Array