خواجہ آصف کے کپتان پر وار
Reading Time: < 1 minuteوزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ خان صاحب نے وزیراعظم بننے کیلئے پیرنی سے ہی شادی کی ہے۔سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ پچیس سال سے خدمت کا سفر کر رہے ہیں، ملکی ترقی کا سہرا میاں نواز شریف کو جاتا ہے،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گوادر سے چین کی سرحد تک ترقی نواز شریف کی وجہ سے ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جو شخص پانچ سال حکومت کر کے اپنی بیوی کے قاتل نہیں پکڑ سکتا وہ کیا کر سکتا ہے۔ دوسری طرف عمران خان کا تو پارٹی والوں کو بھی علم نہیں کہ وہ کیا کر رہا ہے، اسے تو اب یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے، کیونکہ خان صاحب نے تو وزیراعظم بننے کیلئے پیرنی سے ہی شادی کی ہے۔
Array