پاکستان

حج کوٹہ کیلئے دائر درخواستیں

فروری 26, 2018 < 1 min

حج کوٹہ کیلئے دائر درخواستیں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملک کی تمام ہائیکورٹس میں حج کوٹے کے زیر التوا مقدمات کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کیا جائے ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کہ کہ ہمیں قرعہ اندازی کی اجازت دے دیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ حج پالیسی سے متعلق ہائیکورٹس میں مقدمات زیرالتوا ہیں، حج پالیسی پر مختلف ہائی کورٹس سے متضاد فیصلے آ سکتے ہیں، تمام ہائی کورٹس سے مقدمات اسلام آباد ہائی کورٹ منگوا لیتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ مقدمات کا فیصلہ دو ہفتوں میں کرے، تمام مقدمات اسی ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کئے جائیں ۔

عدالت نے معاملہ نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ درخواستوں کو میرٹ پر سن کر جلدنمٹائے ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے