پاکستان پاکستان24

آج کیا فیصلہ آئے گا؟ نواز شریف

مارچ 1, 2018

آج کیا فیصلہ آئے گا؟ نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان نہیں ہوں، الزام نہیں لگاؤں گا _

کیا آپ سپریم کورٹ میں جاری اس مقدمے میں فریق بنیں گے؟ صحافی کا سوال

میں عمران خان نہیں کہ ایک کان سے کوئی بات سنوں اور میڈیا پر بول دوں، نواز شریف کی غیر رسمی گفتگو

ادھر سے کوئی کان میں بات کرے اور میڈیا سے بات کرنا شروع ہو جاو۔
کل سے بنی گالا اراضی کا جعلی سرٹیفکیٹ کی بہت بات چل رہی ہے، میں الزام تراشی ، بہتان تراشی کرنے والا بندہ نہیں ہوں، مجھ اور عمران خان میں بہت فرق ہے۔

اج ایک بجے بنی گالا اراضی کیس کی سماعت ہے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔۔۔کل سے پورے معاملہ کا جائزہ لے رہا ہوں، حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا،  بابر اعوان اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے، آج ان کے وکیل ہیں، اب دیکھتے ہیں بابر اعوان کس کے وکیل ہوں گے _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے