پاکستان پاکستان24

افواج پاکستان کا 13واں نمبر

مارچ 1, 2018 < 1 min

افواج پاکستان کا 13واں نمبر

Reading Time: < 1 minute

امریکی فنانشل و بزنس ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق طاقت ور ترین افواج میں پاکستان کا تیرھواں نمبر ہے۔ پاکستان کا دفاعی بجٹ 7 ارب ڈالرز ہے، اس کی مجموعی لڑاکا نفری 9 لاکھ 19 ہزار، 9 سو 51 طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑہ ہے۔

 

پاک بحریہ کے اثاثے 197 جنگی جہازوں اور آبدوزوں پر مشتمل ہیں ۔ لڑاکا طیاروں کی تعداد 301 ہے جبکہ 2924 لڑاکا ٹینک ہیں ۔فوجی قوت کے حوالے سے امریکا سر فہرست ہے، دوسرے نمبر پر روس، تیسرے نمبر پر چین اور چوتھے نمبر پر بھارت براجمان ہے ۔

ان کے بعد فرانس، برطانیہ، جاپان، ترکی، جرمنی، مصر، اٹلی اور جنوبی کوریا ہیں۔ پاکستان کا نمبر تیرہواں ہے۔ اس کے بعد انڈونیشیا ، اسرائیل، ویت نام، برازیل، تائیوان، پولینڈ، تھائی لینڈ، ایران، آسٹریلیا، شمالی کوریا، سعودی عرب اور الجزائر ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے