پاکستان پاکستان24

نہال ہاشمی کی سیٹ ن لیگ کے نام

مارچ 1, 2018

نہال ہاشمی کی سیٹ ن لیگ کے نام

پنجاب اسمبلی میں نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی سینیٹ نشت پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر اشرف کامیاب ہو گئے ہیں۔ ن لیگی امیدوار ڈاکٹر اشرف کو298 ووٹ ملے جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر زرقا صرف 38 ووٹ لے سکیں۔سینیٹ ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 368 کے ایوان میں سے مجموعی طور پر 346 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے 300 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا لیکن 9 ارکان غیر حاضر رہے اور ایک ووٹ مسترد ہوا جبکہ پیپلز پارٹی کے 8 ارکان ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں 12ووٹ مسترد کئے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے