سینیٹ الیکشن:ضابطہ اخلاق جاری
Reading Time: < 1 minuteاليکشن کميشن نے سينيٹ انتخابات کے ليے ضابطہ اخلاق جاري کر ديا ہے ۔ موبائل فون پولنگ اسٹيشن پر لانے اور تصاوير بنانے پر سخت پابندی ہوگی ۔
اليکشن کميشن کے مطابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلي کو ووٹ کے ليے اسمبلی سيکرٹريٹ کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، بيلٹ پيپر اور رازداری کو يقينی بنانا ہوگا، بيلٹ پيپر پولنگ اسٹيشن سے باہر لے جانے پر مکمل پابندي ہوگی ۔ بيلٹ پيپر کو خراب کرنے اور جعلی بيلٹ پيپر کے استعمال پر سخت کارروائي ہوگی۔
ريٹرننگ افسر کو بيلٹ پيپر منسوخ کرنے کا اختيار بھي حاصل ہوگا، ريٹرننگ افسر کو مجسٹريٹ درجہ اول کے تحت اختيارات حاصل ہوں گے،کسي بھي قسم کي بے قاعدگي، بدنظمی پر آر او انتخابي عمل معطل کرسکے گا، ضابطہ اخلاق ميں بتايا گيا کہ تمام ووٹر ايک ہي راستے سے پولنگ اسٹيشن جائيں گے کسي کے ليے کوئي راستہ مختص نہيں ہوگا، پولنگ اسٹيشنز کے باہر رينجرز اور ايف سي اہلکار تعينات ہوں گے، سيکيورٹي اہلکاروں کي تعيناتي کا فيصلہ ريٹرننگ افسران کي تجويز پر کيا گيا۔