پاکستان پاکستان24

ایم کیو ایم کا آئینی سربراہ کون؟

مارچ 2, 2018 < 1 min

ایم کیو ایم کا آئینی سربراہ کون؟

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی کے لیے فاروق ستار اور خالد مقبول گروپوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے ۔ خالد مقبول صدیقی کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کنوینر شپ کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن کی ضرورت نہیں ہوتی، پارٹی آئین کے تحت یہ کام رابطہ کمیٹی کی دو تہائی اکثریت سر انجام دے سکتی ہے ۔

اليکشن کميشن نے فروغ نسيم کی پارٹی سربراہ معاملے پر عبوری فیصلہ دینے درخواست مسترد کر دی ۔ فاروق ستار کے وکيل نے خالد مقبول کے وکیل کی استدعا پر اعتراض اٹھايا اور کہا کہ اليکشن کميشن کا دائرہ اختيار چيلنج کيا گيا ہے، اليکشن کميشن عبوری ريليف نہيں دے سکتا ۔

فاروق ستار نے کہا کہ پتنگ کا نشان ان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، پارٹی ميں تقسيم کی تدبير کامياب نہيں ہوگی جس کے بعد کيس کی سماعت سات مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے