پاکستان پاکستان24

سياسي ڈرامہ ختم

مارچ 2, 2018 < 1 min

سياسي ڈرامہ ختم

Reading Time: < 1 minute

ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑے ايک ہوگئے، اسلام آباد کے نيشنل پريس کلب ميں فاروق ستار اورخالد مقبول صديقي نے مشترکہ پريس کانفرنس کي جس ميں مشترکہ اميدواروں کے ناموں کا اعلان کيا گيا،،فاروق ستار نے کہا کہ کل کے سینیٹ انتخابات کے لیے ہمارے 5 امیدوار ہوں گے اور ہمارے درمیان جن ناموں پر اتفاق ہوا ہے ان میں جنرل سیٹیوں پر بیرسٹر فروغ نسیم اور کامران ٹیسوری انتخاب لڑیں گے جب کہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ کے لیے عبدالقادر خانزادہ کے نام پر اتفاق ہوا ہے اور خواتین کی نشست کے لیے ڈاکٹر نگہت شکیل، اقلیتوں کی سیٹ پر سنجے پروانی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ قدم دیگر اقدامات اٹھانے کے لیے راہیں ہموار کرے گا کیوں کہ ہم ایک فیملی ہیں اور فیملی کی طرح ہی آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی نے سینیٹ کی سیٹوں کے لیے جن ناموں کا اعلان کیا اس میں ایک وضاحت میں ضروری سمجھتا ہوں کہ فروغ نسیم ہمارے اور کامران ٹیسوری فاروق بھائی کے امیدوار ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے