گجرات: مریم نواز کےلیے سونے کا تاج
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو گجرات میں جلسے کے دوران سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔ آج مریم نواز شریف اپنے والد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ شرکت جلسے میں کریں گی اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گی ، اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے ان کے استقبال کیلئے شایان شان تیاریاں کی جا رہی ہیں اور انہیں گجرات آمد پر سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔

