معاشرے میں کئی کوبرا سانپ ہیں، چیف جسٹس
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ میں پیٹنٹ / ٹریڈ مارک کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ معاشرے میں بہت سے اقسام کے کوبرا سانپ ہیں _
عدالت عظمی میں کیڑے مار اسپرے کوبرا کے ٹریڈ مارک کے استعمال پر دو کمپنیوں کے مقدمے کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے بلیک کوبرا کو نام استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔۔۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کمپنی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوبرا سانپ کے رنگوں کی کئی اقسام ہیں، کوبرا کالا، سفید، لال اور نارنجی رنگ ہوتا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ معاشرے میں بہت سی اقسام کے کوبرا سانپ ہیں _
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ خود کو کوبرا کہلوانا پسند بھی کرتے ہیں، بعض لوگوں نے تو اپنی کمر پر کوبرا سانپ کا ‘ٹیٹو’ بنایا ہوتا ہے، چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی کالے رنگ کا کوبرا دیکھا ہے _
چیف جسٹس نے وکیل رشید اے رضوی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کالا کوبرا دیکھنا ہو تو لاہور کے چڑیا گھر میں دیکھ لیں_ وکیل نے کہا کہ فاسٹربلیک کوبرا اسپرے کا برانڈ ہمارے کوبرا اسپرے برینڈ سے مماثلت رکھتا ہے، فاسٹربلیک کوبرا کو اسپرے فروخت کی اجازت نہ دی جائے _ وکیل حامد خان نے کہا کہ ہمارا برانڈ کوبرا برانڈ سے مختلف ہے _
سپریم کورٹ نے بلیک کوبرا کیڑے مار اسپرے کی فروخت کی اجازت دے دی، سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
فاسٹر بلیک کوبرا اسپرے کمپنی کی اپیل منظور کر لی گئی