نوازشریف کا چیئرمین سینیٹ
Reading Time: < 1 minuteمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اب چیئرمین سینٹ کے لیے ہارس ٹریڈنگ پر افسوس ہے ۔ احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ رضا ربانی موضوں آدمی ہیں _
مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ پہلے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی، اب چئیرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ہی ہارس ٹریڈنگ افسوس کی بات ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ سینیٹ میں اکثریتی جماعت ہے، مولانا فضل الرحمان، حاصل بزنجو اور اچکزئی ہمارے ساتھ ہیں _
نواز شریف نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضا ربانی کا نام لینے کا مطلب یہ تھا کہ موضوں آدمی ہیں، ان کا نام لینے کا مطلب تھا کہ اگلی ہارس ٹریڈنگ سے بچا جا سکے ۔
نواز شریف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ دیکھی گئی، بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ واضح مثال ہے، ایک قانون بننا چاہیے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے، اس کے لیے ہم تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں،
صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان تو زرداری کے دوست ہیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ وہ ہمارے بھی دوست ہیں ۔