پاکستان پاکستان24

رحم نہیں قانون کی بات ہے، جسٹس کھوسہ

مارچ 9, 2018 < 1 min

رحم نہیں قانون کی بات ہے، جسٹس کھوسہ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے کے دو ملزموں کی بریت کے خلاف درخواست چار روز زائد المعیاد ہونے پر خارج کر دی ہے _ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی_

18سالہ مقتول محمد مجاہد کا والد عدالت میں پیش ہوا اور کہا کہ میں غریب آدمی ہوں، اپیل وقت پر فائل کی لیکن رجسٹرار نے کاغذ لانے کا کہہ دیا جس کی وجہ سے چار روز تاخیر ہوگئی_ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سوائے چند لوگوں کے سارا ملک ہی غریب ہے، قانون نے اپیل دائر کرنے کے لیے وقت مقرر کیا ہے، قانون کے ہاتھوں ہم مجبور ہیں اس لئے زائد المعیاد درخواست نہیں سن سکتے _

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق درخواست گزار نے استدعا کی کہ مجھ پر رحم کیا جائے، صرف چار دن کی تاخیر کی بات ہے تو جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ نے کہاکہ رحم کی بات نہیں قانون کی بات ہے، زائد المعیاد درخواست سنی تو یہ نئی نظیر/مثال بن جائے گی _ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا جس کا کام اسی کو ساجھے، اگر آپ نے وکیل کیا ہوتا تو آپ کو ان مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا _

یاد رہے کہ محمد مجاہد کو 2011 گیارہ میں نوشہرہ میں قتل کیا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے 2 ملزمان عمران اور عزیز الرحمٰن کو عمر قید سنائی تاہم پشاور ہائیکورٹ نے عدم شواہد کی بنا پر دونوں ملزموں کو بری کر دیا تھا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے