پاکستان پاکستان24

امریکا کیلئے جعلی جہاد کیا، وزیر خارجہ

مارچ 9, 2018 < 1 min

امریکا کیلئے جعلی جہاد کیا، وزیر خارجہ

Reading Time: < 1 minute

قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے سہولت کاروں کی نشاندہی بھی ہونی چاہئیے، ساری دنیا جانتی ہے کہ داعش کو افغانستان میں کون لے کر آیا ہے_

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ داعش ختم نہیں ہوئی صرف اس نے اپنا پتہ تبدیل کیا ہے، داعش عراق سے افغانستان آ گئی ہے، ساری امت مسلمہ پاکستان کی طرف دیکھتی ہے_

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2002 میں امریکہ کے سامنے ہتھیار نہ ڈالتے تو جنگ ہماری چار دیواری میں نہ آتی، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امت مسلمہ کا شیرازہ بکھیرا جا رہا ہے، ہمارے حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے سمجھوتہ کیا، ملک بیچ دیا _

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے، امریکہ کے لئے افغانستان میں جعلی جہا د کیا گیا اور نائن الیون کے بعد پھر وہی غلطی کی گئی  _

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے