پاکستان پاکستان24

چیف جسٹس نے پرنسپل گرفتار کرا دیا

مارچ 9, 2018 < 1 min

چیف جسٹس نے پرنسپل گرفتار کرا دیا

Reading Time: < 1 minute

لاہور میں  چیف جسٹس ثاقب نثار نے  پھولنگر میں قائم ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کے دورے کے موقع پر طلبا سے زائد فیس لینے پر وائس پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ جسٹس ثاقب نثار پھولنگر میں قائم ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج پہنچے اور احتجاج کرنے والے طلبہ سے ملاقات کی ۔

طلبا نے چیف جسٹس کے سامنے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے وصول کی جانے والی زائد فیسوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کالج نے لاکھوں روپے فیس بھی لی اور چندے کی مد میں پیسے الگ لیے۔

چیف جسٹس نے طلبہ کے احتجاج کو دیکھا اور مطالبات سنے، انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز بھاری فیسیں وصول کررہے ہیں مگر طلبہ کو کیا سہولیات دے رہے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے میڈیکل کالج کا اکاؤنٹ آفس سیل کرنے اور ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتےہوئے کہا کہ ریکارڈ قبضے میں لیکر عدالت میں پیش کرے ۔

اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے کالج انتظامہ کو دو روز میں زائد وصول کی گئی فیسیں واپس کرنے کا حکم دے دیا اور کہا اگر انتظامیہ نے طلبہ کے پیسے واپس نہ کیے تو ایف آئی اے کارروائی کرے گی جبکہ کیس کا فیصلہ عدالت میں ہوگا۔ پولیس نے چیف جسٹس کے حکم پر ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر شوکت کو گرفتار کر لیا۔

چیف جسٹس کی فوری کارروائی پر میڈیکل کالج کے طلبہ نے چیف جسٹس کے حق میں نعرے لگائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے