پاکستان پاکستان24

شاہد مسعود کا عدالت کو جواب

مارچ 10, 2018 < 1 min

شاہد مسعود کا عدالت کو جواب

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کو ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات جھوٹے ثابت ہونے پر جواب دے دیا ہے _ ڈاکٹر شاہد مسعود نے معافی مانگے بغیر آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

پاکستان 24 کے پاس موجود شاہد مسعود کے جواب میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی کے ممبران کا انتخاب عدالت نے کیا، انکشافات کی سچائی کا  پتہ چلانے کا مینڈیٹ بھی کمیٹی کو عدالت نے دیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی فائنڈنگ کی صداقت پر کوئی بات نہیں کر سکتا _
جواب میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے رپورٹ میں جو کہا اس کو نہیں جھٹلاتا، کمیٹی کی فائنڈنگ کے بعد جواب دے کر مقدمہ نہیں لڑنا  چاہتا _
پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق جواب میں شاہد مسعود نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ اس طرح کا بیان دیتے ہوئے محتاط رہوں گا، قصور کے واقعہ پر بطور صحافی، اینکر جذباتی ہوگیا تھا _ جواب میں کہا گیا ہے کہ مجھے مجرم عمران علی کے بینک اکاونٹس کے حوالے سے معلومات ملیں، مجرم عمران علی کی بااثر افراد سے تعلقات کی بھی اطلاع ملی_

جواب میں کہا گیا ہے کہ معلومات کی بنیاد پر رائے بنائی کہ اس مکروہ دھندے میں مجرم عمران کا انٹرنیشنل مافیا سے تعلق ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے