سینٹ: صادق سنجرانی امیدوار نامزد
Reading Time: < 1 minuteپیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے وزیراعلٰی بلوچستان کے نامزد امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
پیپلزپارٹی نے صادق سنجرانی کی حمائت کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں، ہر صوبے کے لئے قربانیاں دی ہیں، ہم چاہتے ہیں ہر صوبے کو موقع ملے ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرامید ہیں کہ ہم کامیاب ھوں گے ۔
وزیراعلی بلوچستان نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا شکرگزار ھوں، آج جو پیپلزپارٹی نے قربانی دی تاریخ رقم ھوگی، پیپلزپارٹی کے پاس اکثریت تھی، پیپلزپارٹی نے بلوچستان اصلاحات کیں، بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی تھا، پیپلزپارٹی نے آج بلوچستان کے عوام کے دل جیت لیے ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹرز تعداد بتا دوں تو چیٹنگ ھوگی، ن لیگ کو پتہ چلے گا ۔ بلاول نے کہا کہ رضا ربانی پارٹی کا اثاثہ ہیں، دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں رضاربانی اہم ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔