پاکستان پاکستان24

صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ منتخب

مارچ 12, 2018 < 1 min

صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ منتخب

Reading Time: < 1 minute

آزاد امیدوار کے سینٹ چیئرمین منتخب ہونے پر گیلریوں میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے سخت نعرے بازی کی ہے ۔ جیالوں نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے جبکہ ن لیگ کے متوالوں نے میاں تیرے جاں نثار کے نعرے لگائے ۔

صادق سنجرانی نے ستاون ووٹ حاصل کئے جبکہ راجا ظفر الحق نے چھیالیس ووٹ لیے ۔ واضح رہے کہ سنجرانی نے بلوچستان سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی ۔ جس کے بعد ان کو وزیراعلی بلوچستان نے چیئرمین سینٹ کیلئے نامزد کیا تھا ۔ زرداری اور عمران خان نے سنجرانی کی حمایت کی تھی ۔

ڈٖپٹی چیئرمین کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا نے 54 اور ن لیگ کے امیدوار عثمان کاکڑ نے 44 ووٹ حاصل کئے ۔ ایم کیو ایم کے 5 سینیٹرز نے اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا اور غیر حاضر رہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے