پاکستان

سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن شرائط درست

مارچ 14, 2018

سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن شرائط درست

سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات ایکٹ کی شقوں کو درست قرا ر دیا ہے ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ میں سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے طے کردہ اصول بالکل درست ہیں ۔

عدالت نے درخواست گزار سیاسی جماعتوں کو رجسٹریشن کی مطلوبہ شرائط پوری کرنے کیلئے 19 مارچ تک مہلت دی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 24 سیاسی جماعتوں کی اپیلو ں پر سماعت کی ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔

سیاسی پارٹیوں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے 2 ہزار افراد کی ممبر شپ اور 2 لاکھ روپے جمع کرنے کا قانون طے کیا ہے، ہم نے طے کردہ شرائط کو پورا تو کر لیا لیکن وقت گزر چکا تھا ۔ عدالت نے قوائد پر پورا نہ اترنے والی جماعتوں کو شرائط پوری کرنے کیلئے 19 مارچ تک مہلت دیدی ۔ دوران سماعت سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شو ر شرابا بھی کیا ۔ کچھ درخواست گذاروں نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کی شقوں کو چیلنج بھی کر رکھا تھا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کیلئے انتخابی اصلاحات ایکٹ کی شقیں اور شرائط بالکل درست ہیں ۔

درخواست گزاروں میں محمد علی درانی کی ملت پارٹی اور پاکستان سپریم ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے